ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : منڈلی میں بندروں سے پریشان عوام نے چھٹکارے کے لئے  اسسٹنٹ کمشنر سے کی اپیل

بھٹکل : منڈلی میں بندروں سے پریشان عوام نے چھٹکارے کے لئے  اسسٹنٹ کمشنر سے کی اپیل

Thu, 27 Sep 2018 20:39:36    S.O. News Service

بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے منڈلی علاقے میں بندروں کے ہنگاموں سے پریشان عوام نے فوری طورپر حفاظتی اقدامات کامطالبہ لے کر منڈلی کے مکین، رکشاڈرائیوروں نے اسسٹنٹ کمشنرساجد ملا کو میمورنڈم دیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ منڈلی علاقے میں گزشتہ تین مہینوں سے بندروں کے ہنگاموں سےکافی پریشانی ہورہی ہے۔ بندروں کا ایک جھنڈ ٹھکانہ ڈالے ہوئے تیار فصل ، باغوں کی پیداوار کو برباد کررہاہے۔ اس کے علاوہ چلتے ہوئے آٹو پر ایک وزنی بندر نے چھلانگ لگا کر مسافروں کو حیرت میں ڈالنے کاواقعہ بھی پیش آچکاہے۔ راہ گیر عورتوں اور بچوں کو ڈراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ علاقے کے  راستے سے گزرتے وقت اسکولی بچے خوف کھا رہے ہیں۔ 100سے زائد آٹو کے ریگزین پھاڑ ڈالے ہیں۔

مسئلے کو لے کر محکمہ فاریسٹ کو جانکاری دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، اے سی سے فوری مداخلت کرتے ہوئے بندروں سے چھٹکارادلانے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر گنیش ہلیر، وینکٹیش ہلیر، راجو نائک، گنگادھر آچاری ، ہیمنت نائک، کیشوو نائک، جینت باگال، پرشانت، ناگراج دیواڑیگا، راگھویندر نائک  وغیرہ موجود تھے۔


Share: